پاکستان متفرق خبریں

بیٹی کے قتل میں ملوث پاکستانی میاں بیوی سپین میں گرفتار

اکتوبر 24, 2022 < 1 min

بیٹی کے قتل میں ملوث پاکستانی میاں بیوی سپین میں گرفتار

Reading Time: < 1 minute

سپین کے صوبہ کاریوخا کے علاقے لوگرونیو میں مقیم ایک پاکستانی جوڑے کو مبینہ طور پر بیٹی کے قتل کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سال 2020 میں جوڑے نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنی بیٹی کو اغوا اور قتل کیا۔ گرفتار جوڑے میں شوہر کی عمر 67 سال جبکہ بیوی کی عمر 51 سال ہے۔ پولیس نے ان کو 15 اکتوبر کو گرفتار کیاتھا۔

پاکستان نے 2020 میں قتل اور اغوا کے مبینہ جرم میں بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ قتل کی واردات اپریل 2020 میں پاکستان میں کی گئی۔جوڑے نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنی ہی بیٹی کو اغوا کیا اور بعد میں قتل کر دیا، قتل کی وجہ ایسے شخص سے شادی تھی جو اس کے والدین کو پسند نہیں تھی

گرفتار میاں بیوی کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ مقتولہ کے تین بہن بھائیوں نے والدین کو بچانے کے لئے بڑی بہن کے وجود سے انکار کیا۔ مبینہ طور قتل میں ملوث دیگر افراد کو پاکستان پولیس نے گرفتار کررکھاہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے