پاکستان

ارشد شریف کی موت کی تحقیقات، جی ایچ کیو کا حکومت کو خط

اکتوبر 25, 2022

ارشد شریف کی موت کی تحقیقات، جی ایچ کیو کا حکومت کو خط

پاکستان کی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے اینکر ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کرانے کے لیے حکومت کو خط لکھا ہے۔

قبل ازیں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ ارشد شریف کی موت کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے