پاکستان

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات، تین رُکنی ٹیم کی تشکیل

اکتوبر 26, 2022

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات، تین رُکنی ٹیم کی تشکیل

پاکستان کی حکومت نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رُکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو کینیا جائے گی۔

جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس ٹیم میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) اور انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے افسران شامل تھے تاہم بعد میں آئی ایس آئی کے افسر کا نام نکال کرنیا نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا.

پہلے نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اےاطہر وحید، جے ڈی آئی بی عمر شاہد حامد اور آئی ایس آئی میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بنائی گئی تین رکنی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور وہاں جاکر مقامی پولیس اور دیگر حکام کے ساتھ مل کر حقائق کا جائزہ لے گی۔

پاکستانی وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ اور نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات کے دوران ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی سمگلنگ کے کاروبار سےمتعلق قائم کمپنی کے کردار کا جائزہ لے گی۔

تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اورمحرکات کا جائزہ لے گی۔

ایک سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد،تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دبئی اور پھر سے کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے