ارشد شریف قتل کیس،کینین پولیس کی نئی رپورٹ پہلی سے مختلف کیوں؟
پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس میں کینین پولیس نے اپنی نئی رپورٹ میں نئی کہانی سنا دی۔
کینیا کی پولیس کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو کار سے جی ایس یو آفیسرز پر فائرنگ کی گئی،جوابی فائرنگ میں گولی ارشد شریف کو لگی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے جی ایس یو آفیسر زخمی بھی ہوا۔
کینین میڈیا نے سول اٹھایا ہے کہ فائرنگ کے باوجود ارشد شریف کی کار کا تعاقب کیوں نہیں کیا گیا؟جس کار کی چوری کی اطلاع پر روڈ بلاک کیا گیا وہ ارشد شریف کی کار کی کمپنی سے مختلف تھی۔
یاد رہے کہ کینیا پولیس کی پہلی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی کار پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی پر فائرنگ کی گئی۔

