پاکستان

اعظم سواتی کے الزامات کی تردید کرتا ہوں:وزیرِداخلہ

اکتوبر 28, 2022

اعظم سواتی کے الزامات کی تردید کرتا ہوں:وزیرِداخلہ

پاکستان کے وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کے افسران کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے۔ ان کی گفتگو آئین، قانون اور اخلاقیات کے زمرے میں نہیں آتی۔‘

جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ یک طرفہ جھوٹ سچ کی شکل اختیار کر لیتا ہے اس لیے ضروری ہے سچ کو سامنے لایا جائے۔ اگر جھوٹ ہی جھوٹ چلتا رہے تو سچ دب جاتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اب جب جب ان میں سے کوئی کردار جھوٹ بولے گا ، اسی وقت اس کے مقابلے میں سچ بیان کیا جائے گا۔‘

وفاقی وزیرِداخلہ نےُکہا کئ اعظم سواتی کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔اعظم سواتی نے دو اداروں پر الزام لگایا۔میڈیکل کراتے نہیں ،صرف اور صرف پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔ ان کے ہر پروپیگنڈے کا جواب دیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے