پاکستان

فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رُکنیت ختم، عمران خان کا فیصلہ

اکتوبر 29, 2022

فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رُکنیت ختم، عمران خان کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا۔

عمران خان نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے