پاکستان

پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت مسلح لوگوں کو گرفتار کرے: وزیرِداخلہ

اکتوبر 29, 2022

پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت مسلح لوگوں کو گرفتار کرے: وزیرِداخلہ

پاکستان کے وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی کارکنوں لاشیں گرانا چاہتا ہے،حکومت پنجاب کو بھی معلومات فراہم کی ہیں کہ اس کے ساتھ مسلح لوگ تھے۔

ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا میں ہے،ایک آڈیو لیک ہوئی جس میں ایک شخص سے بندے اور بندوقیں لانے کی بات کر رہا ہے۔ یہ ایک شیطانی مارچ کرنے جا رہے ہیں یہ لاشیں گرا کر قومی سانحہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری سے کہتا ہوں کہ ان بندوں کو جنہیں جمع کر رہا ہے گرفتار کریں اور بندوقیں واپس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھی معلومات دی ہیں کہ کل بھی عمران خان کے ساتھ مسلح لوگ شامل ہیں اور مخصوص سیاسی حالات کی وجہ سے آگے گجرات میں بھی بندوقیں اکھٹی ہو رہی ہیں، ان افسران سے کہتا ہوں کہ وہ ریاست کے ملازم ہیں۔

وزیرِداخلہ نے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے اس کے فتنہ مارچ کو مسترد کر دیا ہے،اتنی بڑی آبادی والے شہر سے آٹھ دس ہزار لوگ لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بندہ نہ آئین کو مانتا ہے نہ جمہوریت کو تسلیم کرتا ہے،

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بندوقیں اکھٹی کر رہے ہیں،گالیاں دے رہے ہیں،فتنہ فساد کر رہے ہیں ایسے فسادیوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ ان کا رویہ جمہوری نہیں ہے۔ عمران خان کو ہماری طرف سے مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر اسلام آباد کے شہریوں اور املاک کی حفاظت کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے