پالش والوں سے نہیں بوٹ والوں سے بات کرتا ہوں: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو بوٹ پالش کرنے کا طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ براہ راست بوٹ والوں سے بات کرتے ہیں۔
اتوار کو مریدکے میں لانگ مارچ سے خطاب میں عمران خان نے وزیراعظم کو بے اختیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے بات کرنے کا فائدہ کیا ہے؟
وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ان سے بات کر رہا ہوں اور کی، جن سے ملنے کے لیے آپ گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر جایا کرتے تھے۔‘
عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کو مذاکرات کے لیے کیوں پیغام بھجوائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جِن سے بات کی ان سے صاف اور شفاف الیکشن کی بات کی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان نے نیا آرمی چیف لگانے کے لیے تین نام تجویز کیے تھے اور اس کے لیے ایک کاروباری شخصیت کو رابطہ کار کے طور پر بھیجا۔

