پاکستان

عدالت کو میری طرف سے کس نے یقین دہانی کرائی علم نہیں: عمران خان

اکتوبر 31, 2022

عدالت کو میری طرف سے کس نے یقین دہانی کرائی علم نہیں: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اُن کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست درست نہیں کیونکہ اُن کو عدالت میں کرائی گئی یقین دہانی کا علم نہیں تھا۔

رواں سال 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران عدالتی حکم کے باوجود ریڈ زون میں داخل ہونے پر عمران خان نے توہین عدالت کیس میں ابتدائی جواب جمع کرایا ہے۔

عمران خان نے جواب میں سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر یا اُن کی جانب سے کسی نے کوئی بیان یا حلفیہ سٹیٹمنٹ جمع کرائی ہے۔

عمران خان نے تفصیلی جواب کے لیے عدالت سے تین نومبر تک کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے