پاکستان

کبھی چور کہتے ہو اور کبھی انہیں پاک کر دیتے ہو: عمران خان

اکتوبر 31, 2022

کبھی چور کہتے ہو اور کبھی انہیں پاک کر دیتے ہو: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد جانب رواں دواں ہے۔

پیر کو جی روڈ سے قافلوں کی اسلام آباد کی جانب روانگی کے وقت اپنے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت کو خوش کرنے کے لیے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ میں میرا نام لیا گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ عدالت نے نااہلی ختم کر دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ’فارن فنڈنگ میں دس ارب ہرجانہ ادا کر رہا ہوں۔‘

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سکندر سلطان تم نے میری دیانتداری پر سوال اٹھایا ہے، تم سے ہرجانے کے پیسے نکلواؤں گا اور ہسپتال میں جمع کراؤں گا۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں، ڈگی میں چھپ کر جو آرمی ہاؤس جاتا تھا اس سے کیا بات کی جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کبھی کہتے ہو یہ چور ہیں، کبھی انہیں پاک کر دیتے ہو، خدا کے واسطے پاکستانی قوم کو جانور نہ سمجھو، ہم گائے بھینسیں نہیں ہیں۔ آپ ان چوروں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔‘آپ نے انہیں ڈرائی کلین کر کے دوبارہ مسلط کر دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ’عوام اور فوج مل کر قوم کو مضبوط کرتے ہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے