اہم خبریں متفرق خبریں

فوج نے عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے، مسترد کرتے ہیں: اسد عمر

نومبر 5, 2022 < 1 min

فوج نے عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے، مسترد کرتے ہیں: اسد عمر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے گزشتہ رات کے بیان میں عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

سنیچر کی صبح ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے کبھی ادارے کے خلاف بات نہیں کی۔ ’درحقیقت وہ ہمیشہ ادارے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بات کرتے ہیں۔ افراد پر تنقید کو ادارے پر تنقید نہ کہا جائے۔‘

انہوں نے آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ ’اگر ادارے کا کوئی رکن غلط کام نہیں کرتا تو کورٹ مارشل کیوں کیا جاتا ہے؟ ماضی میں جنرل افسران کا بھی کورٹ مارشل ہو چکا ہے۔ اگر وہ ایسے کام کرتے ہیں جن پر کورٹ مارشل ہو سکتا ہے تو ان پر انفرادی طور پر تنقید کیوں نہیں کی جا سکتی؟‘

اسد عمر کا کہنا تھا کہ افراد پر تنقید کو ادارے پر تنقید کے برابر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا جاتا ہے۔ ’ادارہ اپنے اراکین کی جانب سے قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کی بنیاد پر محبت اور احترام کا مستحق ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر فرد اس محبت اور احترام کا مستحق ہو۔‘

اگر آئی ایس پی آر جاننا چاہتا ہے کہ شہدا اور ادارے کی بے عزتی کیا ہوتی ہے تو انہیں صرف موجودہ وزیر دفاع کی قومی اسمبلی کی مشہور تقریر سننا چاہیے جس میں اُن کا دعویٰ تھا کہ ادارے نے قوم کا گوشت ہڈیوں سے نوچ ڈالا ہے۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے گزشتہ رات ایک بیان میں حکومت کو عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا کہا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے