عمران خان پر فائرنگ کا مقدمہ تاحال کیوں درج نہ ہو سکا؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ میں فائرنگ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔
سنیچر کو لانگ مارچ میں فائرنگ سے جان کی بازی ہارنے والے معظم کے گھر پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ پنجاب میں آپ کی حکومت ہے تو پھر ایف آئی آر کب درج ہو گی؟
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور پارٹی کا جو موقف ہے وہ رپٹ میں لکھوا دیا ہے،ایف آئی آر درج نہیں ہو گی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
کچھ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت میں مقدمے کے اندراج کی درخواست پر قانونی مشاورت جاری ہے،مدعی مقدمہ کون ہو گا یہ فیصلہ بھی نہیں ہوسکا۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تو ریاست کی مدعیت میں درج ہو گا اور اگر مقامی تھانے میان درج ہوا تو عمران خان کے سیکورٹی چیف کی مدعیت میں درج ہو گا۔
Array