عالمی منڈی کے اثرات، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پیٹرول کی قیمت دس روپے کم کی جا رہی ہے جبکہ ڈیزل ساڑھے سات روپے سستا کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 215 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔

