پاکستان

مرحوم عامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کا الزام، دانیہ شاہ گرفتار

دسمبر 15, 2022

مرحوم عامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کا الزام، دانیہ شاہ گرفتار

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کےسائبر کرائم ونگ نے متوفی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کر لیا ہے.

دانیہ شاہ کو پنجاب کے شہر لودھراں سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے ایک کارروائی میں حراست میں لیا.

دانیہ شاہ پر اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کا الزام ہے۔

دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی طرف سے نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا 9 جون کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا، وہ گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے