انڈین کرکٹر کار حادثے میں زخمی، گاڑی میں اُلٹنے پر آگ لگ گئی
Reading Time: < 1 minuteانڈین کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں دہرادون کے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
ان کے زخموں کی تفصیلی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
ہنگامی علاج کی قیادت کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کے سشیل ناگر کے مطابق پنت کے ماتھے پر زخموں کے نشان ہیں، ایک بائیں آنکھ کے اوپر بھی زخم ہے اور اس کے گھٹنے میں ایک چیز چبھی ہے اور پیٹھ پر بھی خراشیں آئی ہیں تاہم ابتدائی ایکسرے کے مطابق کار میں آگ لگنے کے باوجود پنت کی ہڈیوں میں کوئی فریکچر نہیں اور نہ ہی ان کے جسم پر کوئی جلنے کا نشان ہے۔
زخمی کرکٹر دہرادون کے میکس ہسپتال میں ہیں جہاں مزید سکین بشمول ایم آر آئی، زخموں کی نوعیت اور علاج کے مزید طریقہ کا تعین کیا جائے گا۔
پنت کو صبح 6 بجے ہسپتال لایا گیا تھا۔
حادثہ جمعے کی صبح اس وقت پیش آیا جب پنت گاڑی سے اتراکھنڈ کے روڑکی جا رہے تھے۔ اس کے بعد اسے دہرادون منتقل کرنے سے پہلے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
اتراکھنڈ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ ’’کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔‘‘
یہ واقعہ رڑکی کے قریب محمد پور جاٹ میں پیش آیا۔ پنت کے بیان کے مطابق وہ گاڑی چلاتے ہوئے سو گئے اور اس کے نتیجے میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور آگ لگ گئی۔