پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل سامنے آ گئی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف صوبہ پنجاب میں پولیس نے مجموعی طور 21 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
عدالت میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں 3،قصور میں 7، گجرانوالہ میں 1، راولپنڈی میں 4،میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔
عالیہ حمزہ رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔ اور نو مئی کے بعد وہ مختلف مقدمات میں زیرِحراست بھی رہیں۔
اُن کے خلاف درج مقدمات کی فہرست پنجاب پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر جمع کرائی ہے۔
Array