جرمنی میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، دو افراد ہلاک
جرمنی میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت کی چھت سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سنیچر کو مغربی جرمنی کے شہر منچنگلادباخ کے قریب کرشنبروخ کے علاقے میں چھوٹا جہاز کا یہ حادثہ پیش آیا۔
یہ علاقہ نیدرلینڈز کی سرحد سے قریب واقع ہے۔
جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق طیارہ عمارت کی چھت سے ٹکرا گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس نے بتایا کہ دو افراد ہلاک ہوئے اور ان میں سے ایک ممکنہ طور پر طیارے کا پائلٹ تھا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دوسرا شخص ہوائی جہاز میں تھا یا زمین پر اس حادثے کی لپیٹ میں آیا۔
حکام کے پاس حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔