پاکستان

نو مئی کیس، پی ٹی آئی کے رُکن قومی اسمبلی سمیت 11 ملزمان کو طویل قید کی سزائیں

مئی 30, 2025

نو مئی کیس، پی ٹی آئی کے رُکن قومی اسمبلی سمیت 11 ملزمان کو طویل قید کی سزائیں

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے ایک مقدمے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالطیف کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دیگر دس ملزمان کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔

ملزمان پر اسلام آباد کے رمنا تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ 10 مئی 2023 کو اسلام آباد تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرتے ہوئے درجنوں نامعلوم افراد کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔

11 میں سے 4 ملزمان فیصلہ سناتے وقت عدالت کے سامنے موجود تھے جن کو گرفتار کر لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سنایا۔

عبد اللطیف چترال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے.

ملزمان کو مختلف دفعات میں 27 سال قید تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں.

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالطیف کو سزا سناتے ہوئے جج نے کہا کہ آپ کے خلاف 20 گواہان نے شہادتیں ریکارڈ کرائیں،
گواہان میں مجسٹریٹس بھی شامل تھے، کسی بھی احتجاج کا پرامن طریقہ ہوتا ہے قانون ہاتھ میں نہیں لیا جاتا، آپ پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا پر حملہ کا الزام ہے.
اگر آپ اپنے ہی تھانوں پر حملہ کرینگے تو ملک رہنے کے قابل نہیں رہے گا.

ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں موٹرسائیکل جلانے،پولیس پر حملہ کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا
پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود چار ملزمان محمد اکرم ، میرا خان، شاہ زیب، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا
عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
پولیس پر قاتلانہ حملہ پر ملزمان کو پانچ سال سزا پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی
موٹر سائیکل جلانے پر چار سال قید چالیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی
تھانہ جلانے کے جرم میں چار سال قید اور چالیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی
پولیس کے کام میں مداخلت پر تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی سزا گئی
مجمع بنا کر جرم کرنے پر دو سال کی سزا سنائی گئی
دہشت گردی کی دفعات پر دس سال سزا اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی
ملزمان کے خلاف پراسیکیوٹر راجہ نوید نے شہادتیں کروائی اور جرح کی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے