اہم خبریں

پنجاب میں پی ٹی آئی والے محرر اور سپاہی بھی اپنے لگا لیتے:پرویز الہی

جنوری 6, 2023 2 min

پنجاب میں پی ٹی آئی والے محرر اور سپاہی بھی اپنے لگا لیتے:پرویز الہی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت کی اتحادی جماعت تحریک‌انصاف‌کے رہنماؤں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ ’اس پر ہم انکوائری کر رہے ہیں اور جو آئی جی پنجاب ہیں وہ دستیاب نہیں۔ شہباز شریف نے انہیں امریکہ بھیج دیا ہے اور وہ وہاں جا کر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کا انتظام کر رہے ہیں، ان کے پاس یہاں سے ٹیم جائے گی کہ یہ کیوں ہوا، یہ ہمارے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے اور ہم چھوڑیں گے نہیں۔‘

’ہم نے تو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی والے خود لگا لیں۔ وزیرآباد میں سپاہی وہ لگا لیں، محرر وہ لگا لیں جو مرضی کر لیں، آئی جی بھی انہی کا ہے، ساری حکومت انہی کی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ویسے میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو ذمہ دارانہ بیانات دینے چاہیے۔ ان کی اپنی حکومت ہے کچھ خدا کا خوف کرو۔ جو کچھ آپ کا حال ہوا تھا 25 (مئی) تاریخ کو، آپ کی زبانیں باہر آئی ہوئی تھیں اور لالے پڑے ہوئے تھے۔‘

’کم از کم اپنے لیڈر عمران خان کی بات کو فالو کرو۔ میں تو وہ جو کہہ رہے ہیں اسی طرح کر رہا ہوں۔ اور یہ کام بزدار کی پہلے حکومت کر لیتی تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ اب بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کی حکومت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہے۔‘

واضح رہے کہ جمعرات کو ہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خود پر حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ ’جب جے آئی ٹی نے ڈی پی او گجرات سے موبائل فون مانگا تو اس نے تعاون سے انکار کر دیا، ہماری حکومت میں ڈی پی او گجرات انکار کر رہا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے