اہم خبریں

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

مارچ 7, 2023 < 1 min

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اُنہیں 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

ہائی کورٹ نے قرار دیاکہ ’عمران خان 13 مارچ کو سیشن جج کے سامنے پیش ہوں۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔‘

اس سے قبل دورانِ سماعت عمران خان کے وکلاء نے عدالت میں پیشی کے لیے چار ہفتے کا وقت مانگا تھا۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ ’عمران خان سے مشاورت ہوئی ہے وہ چار ہفتوں تک پیش ہونے کو تیار ہیں۔‘

عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بھی ہوئی.

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عدالت میں ملزم عمران خان کا پوچھا کہ کیا وہ آج بھی پیش نہیں ہو رہے؟

اُن کے وکلا کے نمائندے نے بتایا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کچھ دیر تک آئے گی۔

مقدمے کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا اور عمران خان کے وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست دائر کی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے