اہم خبریں متفرق خبریں

بول ٹی وی کی بولی لگ گئی، آٹھ ارب روپے میں فروخت

اگست 3, 2023

بول ٹی وی کی بولی لگ گئی، آٹھ ارب روپے میں فروخت

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل بول نیوز کو فروخت کیا جا رہا ہے اور کراچی کی ایک کاروباری شخصیت نے ابتدائی طور پر معاملات طے کر لیے ہیں۔

تحریک انصاف کی حامی پالیسی کی وجہ سے بول نیوز اس وقت پاکستان میں اے آر وائے جتنی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

چینل کی فروخت کے معاملات سے باخبر ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بول گروپ کے 40 فیصد حصص فروخت کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بول گروپ کے شیئرز کراچی کے ایک معروف ٹرانسپورٹ خرید رہے ہیں۔

بول نیوز کے ملازمین گزشتہ چند ماہ کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بول گروپ کی فروخت کا معاہدہ اگلے ایک ہفتے میں پبلک کر دیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے