اہم خبریں متفرق خبریں

کتاب میں عمران خان کی کردار کشی نہیں کی: ہاجرہ خان

نومبر 24, 2023 2 min

کتاب میں عمران خان کی کردار کشی نہیں کی: ہاجرہ خان

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں کتاب لکھنے والے حاجرہ خان پانیزئی نے کہا ہے کہ یہ محبت کی نہیں زندگی کی کہانی ہے۔

جمعے کو اسلام آباد میں حاجرہ خان نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ اس میں میری زندگی کی کہانی ہے

ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب میں سب سے پہلے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کی منفی سوچ کو اجاگر کیا ہے۔کوئی بھی پروفیشن برا نہیں ہوتا، پروفیشن میں موجود لوگ اچھے اور برے ہوتے ہیں۔ ہم سب ایک دوسرے کا آئینہ ہوتے ہیں۔

ہاجرہ خان نے کہا کہ انہوں نے 2014 میں یہ سوچا کہ جس انسان کو ہم مسیحا کی طرح دیکھ رہے ہیں اس کی اصلیت عوام کے سامنے آنی چاہیے۔ سیاست دان اداکاروں سے بہتر اداکار ہوتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں مذہب کے نام پر کاروبار کیا جاتا ہے۔

مصنفہ نے کہا کہ بدقسمتی سے میں بھی ایک سیاسی لیڈر کی پیروی کر رہی تھی، اس کتاب میں کسی کی کردار کشی نہیں کی جو دیکھا اس کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی لیڈر نے کہا تھا کہ وہ سائیکل پر دفتر جایا کریں گے لیکن کسی نے انہیں دیکھا سائیکل پر دفتر جاتے ہوئے؟

میرے سینے پر سب سے بڑا بوجھ یہ ہے کہ میرے والد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے، میں نے اس کتاب کے ذریعے اپنا کتھارسز کیا ہے۔ میں نے ٹیبوز کو توڑا ہے۔

مجھے ابھی سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میں جو کچھ لکھا اس پر قائم ہوں۔

اس سیاسی لیڈر کے ساتھ جس کا بھی کوئی ناخوشگوار تجربہ ہوا ہے اسے حوصلہ کر کے آواز بلند کرنا ہوگی۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لوگوں کو بلیک میل کرنا بہت آسان ہے

میری غلطی زیادہ تھی، ہمیں جذباتی ہو کر غلط اقدام نہیں اٹھانے چاہییں۔ ہم تھرڈ جنریشن کرش سے گزر رہے ہیں۔ عمران خان کا کرش تھرڈ جنریشن سے چل رہا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں آج ادھیڑ عمر خواتین بھی ان کی پزیرائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، 2014 میں لندن چلی گئی تھی، مجھے کسی نے لندن نہیں بھیجا تھا

مجھے پبلشنگ ایجسنی نے انکار کیا تھا، میرے اکاؤنٹس پیک کیے گئے۔

عمران خان کے خلاف آج پوسٹ کر دیں تو لوگوں کی ایک فوج آپ کے پیچھے لگ جاتی تھی، یہ سب میں بھگتا ہوا ہے۔

میں نے زندگی میں جو غلطیاں کیں اس کو کتاب کے ذریعے ڈاکومنٹ کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے