بم دھماکے میں پانچ جاں بحق
صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں_ سیکورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، مرنے والوں میں اسکواڈ کے دو اہلکار بھی شامل ہیں_

