اہم خبریں متفرق خبریں

”تھینک یو، چیف جسٹس“، اسد علی طور کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فروری 27, 2024 2 min

”تھینک یو، چیف جسٹس“، اسد علی طور کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد کے سینیئر سول جج محمد شبیر نے ولاگر اسد علی طور کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد کی ضلع عدالت میں پیشی کے بعد اسد علی طور نے بتایا کہ اُن پر تشدد نہیں کیا گیا مگر وہ اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اُن کے الفاظ تھے کہ ”تھینک یو، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ“۔

اسد علی طور ماضی میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور اُن کے اہلیہ کے قریب سمجھے جاتے رہے ہیں جب وہ اُن کے حق میں ٹویٹس اور اپنے یوٹیوب چینل پر ولاگ کرتے تھے۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسد طور پر درج مقدمے کے مطابق وہ عام لوگ اور سرکاری حکام میں غلط معلومات کے ذریعے خوف پھیلا رہے ہیں۔

اُن کو گزشتہ شام ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے بُلا کر حراست میں لیا تھا۔

آج کی عدالتی کارروائی:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایف آئی اے نے اسد طور کو پیش کیا.
جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد شبیر کی عدالت میں ایف آئی اے کی استدعا پر اسد طور نے کہا کہ صحافی ہوں اپنا موبائل فون نہیں دے سکتا.

اسد طور نے بتایا کہ ایف آئی اے کے سامنے دو بار پیش ہوا .
ان کے وکیل کے مطابق
24 فروری کو بائے ہینڈ نوٹس موصول کیا، ہم کال اپ نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ گئے.

وکیل صفائی نے بتایا کہ 26 فروری کو ہم 4:30 پر ہائیکورٹ کا آرڈر لے کر ایف آئی اے آفس پہ پہنچے ، ہم نے ایف آئی آر اور جو الزامات ہیں ان کا پوچھا .

ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے، اسد طور کے وکلا نے استدعا کی.

عدالت نے ملاقات کی اجازت دی.

ایف آئی اے کی اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی. عدالت نے استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئےاسد طور کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے