اہم خبریں متفرق خبریں

سوشل میڈیا پر مستقبل قریب میں قواعد لاگو کریں گے: وزیر قانون

اپریل 27, 2024 2 min

سوشل میڈیا پر مستقبل قریب میں قواعد لاگو کریں گے: وزیر قانون

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل کو بند کیا جانا صرف یہاں کا مسئلہ نہیں یورپ میں بھی قواعد وضع کیے گئے ہیں۔

سنیچر کو لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ اُن کے دل کے قریب ہے۔

اعظم تارڑ نے کہا کہ یہاں تک کہ یورپی ممالک نے بھی سوشل میڈیا کو محدود کرنے کے لیے ضابطے بنائے ہیں۔ ہم نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے اور مستقبل قریب میں ہمارے پاس سوشل میڈیا کے لیے کچھ بین الاقوامی طور پر قابل قبول معیارات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس وہ جگہ ہے جہاں ہم مختلف آوازیں سن سکتے ہیں. ہمیں ان کے کیس لڑنے چاہیے جو اپنے کیس نہیں لڑ سکتے

ہمیں ان لوگوں کی مدد کرنی چاہیے جن کے ارد گرد کوئی شیلڈ نہیں ہے

حکومت اپنی آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہے

ایک اور بڑا مسلہ اندرونی انتہا پسند رویہ ہے. سوشل میڈیا کے حوالے سے باتیں ہوئیں، یہ مسلہ صرف پاکستان میں نہیں ہے

دنیا کے دوسرے آئین بھی کچھ پابندیاں عائد کرتے ہیں

امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا میں بھی سوشل میڈیا کے مسائل ہیں

گزشتہ حکومت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنائی تھی.

درست نشاندھی کی گئی کہ عدلیہ پاپولر ازم کا شکار ہے،
انصاف ایسے ہونا چاہیے جیسے قانون کہتا ہے.

لاپتہ افراد کا مسلہ افغان جنگ سے جڑا ہوا ہے، یہ مسئلہ سیاسی ڈائیلاگ سے حل ہونا چاہیے، اس میں سیاسی اداروں کو شامل ہونا چاہیے

2012 میں سپریم کورٹ کی جانب سے ایک کمیشن بھی قائم کیا گیا

لا پتہ افراد کا مسلہ حل ہونا چاہیے، اس حوالے سے قانونی فریم ورک ہونا چاہیے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے