اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مئی 1, 2024 < 1 min

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے 42 کم کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق گذشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
’عالمی مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر اوگرا نے صارفین کے لیے نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔‘

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے