بلوچستان میں کوئٹہ جانے والے مسافر بس کو حادثہ، 27 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے علاقے واشک میں تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی ہے جس میں 27 مسافروں کی جان چلی گئی۔
حکام کے مطابق بدھ کی صبح واشک میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کی موت واقع ہوئی۔
واشک میں جائے حادثہ پر پہنچنے والے ریسکیو حکام نے بتایا کہ بظاہر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
واشک حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔
Array