بلوچستان میں کوئٹہ جانے والے مسافر بس کو حادثہ، 27 ہلاک
بلوچستان کے علاقے واشک میں تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی ہے جس میں 27 مسافروں کی جان چلی گئی۔
حکام کے مطابق بدھ کی صبح واشک میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کی موت واقع ہوئی۔
واشک میں جائے حادثہ پر پہنچنے والے ریسکیو حکام نے بتایا کہ بظاہر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
واشک حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔