بطور وزیراعظم مالی خیانت، عمران خان کو 14 سال قید کی سزا
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے عمران خان کو 14 سال جبکہ بشری بی بی کو سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جمعے کے روز محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
جس وقت فیصلہ سنایا گیا اس وقت کمرہ عدالت میں عمران خان اور بشری بی بی موجود تھے جبکہ وکلاء صفائی اور نیب کی پروسیکیوشن ٹیم بھی موجود تھے۔ کمرہ عدالت میں 22 صحافی موجود تھے۔
190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ گزشتہ 30 روز سے محفوظ تھا اور اسے چار بار مؤخر کیا جا چکا تھا۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کو سماعت مکمل کر کے 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔ا س کے بعد فیصلہ سنانے کی پہلے 23 دسمبر پھر 6 جنوری، پھر 13 جنوری اور اس کے بعد 17 جنوری تاریخ دی گئی تھی۔
Array