اہم خبریں

میری بیوی گھریلو عورت، کوئی فائدہ نہیں لیا: عمران خان

جنوری 17, 2025 < 1 min

میری بیوی گھریلو عورت، کوئی فائدہ نہیں لیا: عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کے فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کو خراب کیا ہے۔

سزا ملنے کے بعد ملک ریاض کے لیے کرپشن کرنے والے سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل کی عدالت میں رپورٹرز سے کہا کہ اس کیس میں نہ اُن کو فائدہ ملا اور نہ حکومت کو نقصان ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی ریلیف نہیں چاہیے، اور وہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک آمر اپنی ذات کے لیے یہ سب کر رہا ہے۔ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کو پلاٹ دیے گئے۔ جو ساتھ ہے وہ آزاد اور مخالف ہے انہیں سزائیں۔

پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ اُن کی بیوی گھریلو عورت ہے، اُن کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، بیوی کو سزا مجھے تکلیف دینے کے لیے دی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے