عالمی خبریں

حلف برداری کل، ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر ’چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں‘

جنوری 19, 2025 < 1 min

حلف برداری کل، ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر ’چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں‘

Reading Time: < 1 minute

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے 100 دن میں چین کا دورہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق چینی نائب صدر ہان ژینگ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے کیونکہ بیجنگ امریکہ کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

ڈبلیو ایس جے نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے نمائندوں کے ذریعے ملاقات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ہے جس میں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ نومنتخب امریکی صدر چینی رہنما کو امریکہ مدعو کریں۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سنیچر کی شام واشنگٹن پہنچے جہاں حلف برداری کی تقریب سے قبل جشن منایا گیا اور اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ صدر جو بائیڈن کے بھیجے گئے فضائیہ کے طیارے میں سوار ہو کر فلوریڈا کے پام بیچ میں ریپبلکن کے گڑھ پہنچے۔

اس موقع پر نومنتخب صدر کی اہلیہ میلانیا، ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے