اہم خبریں

تحریک انصاف دوبارہ فوج کی گود میں نہیں بیٹھے گی: سیکریٹری جنرل پارٹی

فروری 26, 2025 < 1 min

تحریک انصاف دوبارہ فوج کی گود میں نہیں بیٹھے گی: سیکریٹری جنرل پارٹی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کیا ہم 70 سال سے قائم فوج کے تسلط کو توڑ سکتے ہیں؟ تو میرا یہ خیال ہے کہ بالکل یہ تسلط ختم ہو سکتا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے سیمینار خطاب میں سلمان راجہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے ایک جگہ کہا کہ عمران خان پشتونوں کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال میں پی ٹی آئی سے بہت لوگ جڑے ہیں، مڈل کلاس کے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہیں.

راجہ نے کہا کہ ہمیں اعتبار کرنا پڑے گا، یہ ڈر نکالنا ہوگا کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت میں آئی تو فوج کی گود میں بیٹھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماہ رنگ بلوچ کو بھی بلایا ہے اور منظور پشتین کو بھی بلایا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے