مطلوب شخص کی گرفتاری، ٹرمپ کے شکریہ کہنے پر پاکستانی حکومت خوش
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے اور سراہنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
’ہم دہشت گردی کے مظاہر سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔ اس کوشش میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، جن میں ہمارے 80 ہزار سے زیادہ بہادر فوجیوں اور شہریوں نے جانیں قربان کیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم علاقائی امن اور استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔‘
امریکی صدر ٹرمپ نے پاک افغان سرحد پر امریکہ کو مطلوب ایک دہشت گرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کی تعریف کی تھی۔
یہ دہشت گرد امریکہ کو کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں 13 امریکی شہریوں کی جان لینے پر مطلوب تھا۔
اس دھماکے میں 183 لوگ مارے گئے تھے۔