راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک دن میں تین نامعلوم لاشیں
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک دن میں تین لاشیں ملی ہیں.
پولیس کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے چکری سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، بظاہر لاش پر کسی قسم کے زخم کا نشان موجود نہیں۔
راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔
لاش بظاہر نشہ کے عادی شخص کی ہے۔
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے سے نامعلوم عورت کی لاش برآمد، لاش گوڑھا راجگان کے علاقہ سے ملی۔
تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل۔
Array