پاکستان

مریم نواز اور کیپٹن کی واپسی

اکتوبر 8, 2017 2 min

مریم نواز اور کیپٹن کی واپسی

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لندن سے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے_

عدالت نے مریم کا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے جبکہ ان کے بھائیوں اور شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں _

‏مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر براستہ دوحا پاکستان پہنچیں گے، قطر ائرلائن کی پرواز QR632 سے آج رات 1:40منٹ پر بے نظیر ائرپورٹ پہنچیں گے، مریم نواز لندن سے کیو آر 010 سے دوحہ پہنچیں گی، دوحہ سے کیو آر 632 کے زریعے اسلام آباد پہنچے گی۔

تاہم حسین اور حسن نواز نے تاحال عدالت کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں ہونے کی وجہ سے پیر کو عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو سکیں گے_

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے نواز شریف کی صاحبزادی اور داماد کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ سسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی وجہ سے احتساب عدالت سے ملحقہ سیکٹر جی الیون میں تمام نجی و سرکاری سکول بند رہیں گے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے روٹ میں کوئی رکاوٹ نہ بنے اس لئے سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا سکولز ایڈمنسٹریشن کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اسکول بند رکھے جائیں، 

اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک رات قبل ہی جوڈیشل کمپلیکس کو جانے والے راستے بند کرنا شروع کر دیے ہیں، ہائی کورٹ فیصلے کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے کسی کو روکا جائے گا نہ ہی راستوں کو بند کیا جائے گا۔

سیکٹر جی الیون میں بارہ گھنٹے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے جوڈیشل کمپلیکس کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے