سابق برطانوی وزیر کا قتل، ’سر پر ہتھوڑے سے 21 وار کیے گئے‘
برطانیہ میں استغاثہ نے لندن کی عدالت کو بتایا ہے کہ برطانوی حکومت کی سابق وزیر این وڈکومب کو ایک شخص نے اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ رواں ماہ کے اوائل میں اپنے گھر پر دوپہر کا کھانا کھا رہی تھیں؛ حملہ آور نے ان کے سر پر ہتھوڑے سے 21 وار کیے۔
نائیجل فراج کی عوامی مقبولیت کی حامل جماعت ‘ریفارم یو کے’ (Reform UK) کی نمایاں شخصیت، 78 سالہ وڈکومب، ایک روز قبل کیے گئے حملے کے بعد 9 جولائی کو جنوب مغربی انگلینڈ کے دیہی علاقے میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
اس قتل نے برطانوی سیاست کو ہلا دیا، اور سیاست دانوں کی سلامتی کے بارے میں مزید خدشات کو جنم دیا، 2016 سے اب تک پارلیمنٹ کے دو حاضر سروس اراکین کو قتل کیا جا چکا ہے۔
وِڈکومبے کے قتل کے الزام میں سفید فام برطانوی شہری جوشوا کیری منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہ مقتول سابق وزیر کے گھر سے 250 میل (402 کلومیٹر) سے زیادہ دور شمالی انگلینڈ کے رودرہم سے تعلق رکھتے ہیں-
داڑھی والے 28 سالہ ملزم، جو سرمئی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوا، اس کو بولنے کے لیے نہیں کہا گیا۔
اولڈ بیلی کی عدالت میں بعد ازاں سماعت کے اختتام پر ملزم کیری کو اکتوبر میں ان کی اگلی پیشی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

