میا خلیفہ نے 10 لاکھ ڈالر کا جوا جیت لیا، سپین کی ورلڈ کپ ٹرافی
بین الاقوامی شہرت یافتہ سابق پورن سٹار میا خلیفہ نے ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر لگائی گئی جوئے کی ون ملین ڈالر کی شرط جیت لی، اُن کو اس سے 1.65 ملین ڈالر یعنی 16 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملے۔
میا خلیفہ نے 2026 کے ورلڈ کپ فائنل سے قبل سات ہندسوں کی رقم کے ساتھ سپین کی حمایت کی اور ٹیم کی اضافی وقت کی فتح نے اُن کو ساڑھے چھ لاکھ ڈالر بطور انعام واپس کر دیے۔
نیو یارک کے نیو جرسی سٹیڈیم میں ارجنٹائن کے خلاف سپین کی 1-0 سے جیت میں شرکت کے بعد میڈیا کی شخصیت نے 20 جولائی کو انسٹاگرام کیروسل میں نتیجہ ظاہر کیا۔
ایک تصویر میں خلیفہ کو سپین کی شرٹ پہنے سٹینڈز میں دکھایا گیا ہے، جب کہ دوسری تصویر میں اُن کے جوئے کا بیٹنگ ٹکٹ دکھایا گیا ہے۔
ٹکٹ پر 1.65 ملین ڈالر کی رقم درج تھی دراصل سپین کے ٹرافی اٹھانے کے لیے میا خلیفہ نے 1 ملین ڈالر کا حصہ ڈالا تھا۔
ٹکٹ کی رقم یا اخبارات کی سرخیوں میں وہ رقم بھی شامل تھی جو میا خلیفہ نے اصل میں خطرے میں ڈالی تھی، اس طرح $1.65 ملین کے منافع کے بجائے مجموعی جیت میں تقریباً $650,000 ساڑھے چھ لاکھ ڈالر رہ گئے تھے۔
فیران ٹوریس نے 106 ویں منٹ میں گول کر کے سپین کے لیے مردوں کا دوسرا ورلڈ کپ ٹائٹل (اور 2010 کے بعد پہلا ٹائٹل) یقینی بنایا۔
اس کامیاب نتیجے نے میا خلیفہ کی 1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کو مجموعی طور پر 1.65 ملین ڈالر کے منافع میں بدل دیا۔ بیٹنگ سلپ، جس کا جائزہ ‘دی سن’ اور ‘نیویارک پوسٹ’ نے بھی لیا، میں شرط کی نوعیت "سپین کا ٹرافی اٹھانا” درج تھی۔
میا خلیفہ نے کیپشن میں لکھا کہ "یقین رکھیں اور بڑی کامیابی حاصل کریں۔” خلیفہ نے سپین کو اپنا "آبائی ملک” بھی قرار دیا، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان کی رگوں میں "ہسپانوی خون کا ایک قطرہ بھی” شامل نہیں۔

