سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کی حمایت ابراہم اکارڈ سے مشروط، صدر ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کے ملک اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی منظوری ریاض کی ابراہم اکارڈ میں شمولیت سے مشروط ہوگی۔
امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’امریکہ کے محکمۂ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا سول جوہری معاہدہ (جس میں کسی بھی مواد کی افزودگی نہیں ہوگی)، جو صرف غیر فوجی استعمال سے متعلق ہے۔‘
انھوں نے وضاحت کی کہ یہ معاہدے ویسا ہی ہے کہ ’جیسا کہ ایران، متحدہ عرب امارات (اور دیگر ممالک) کے پاس پہلے سے موجود ہے۔‘
امریکی صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ ’منظور کر لیا جائے گا تاہم، یہ مکمل طور پر اس شرط سے مشروط ہوگا کہ سعودی عرب انتہائی قابلِ احترام اور کامیاب ابراہام معاہدوں میں شامل ہو۔‘
انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ ’امریکہ سول (غیر افزودہ) جوہری تنصیبات کی مخالفت نہیں کرتا۔‘

