اہم

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک

جولائی 23, 2026

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک

عالمی منڈی میں ایک بار پھر تیل کی قیمتیں مئی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعے کے باعث عالمی توانائی کی فراہمی کے بارے میں خدشات کے باعث برینٹ کروڈ (خام تیل) کی قیمت میں‌ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا-

برینٹ کروڈ کے نرخوں میں یہ اضافہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے اور جب سے امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی حملے تیز کیے ہیں‌ آبنائے ہرمز میں‌ تیل بردار جہازوں کے گزرنے میں‌ بھی کمی آئی ہے۔

قیمتوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب یمن میں حوثی ملیشیا نے بحیرۂ احمر میں تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا، جس سے ایک اہم برآمدی راستہ خطرے میں پڑ گیا۔ سعودی عرب آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے اس راستے کو استعمال کرتا رہا ہے۔

گیس کی قیمتیں بھی گذشتہ ایک ماہ کے دوران مسلسل بڑھتی رہی ہیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو رہی تھیں۔

یہ قیمتیں دوبارہ اُس سطح تک آ گئی تھیں جو 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع ہونے سے پہلے دیکھی گئی تھیں۔

تاہم جنگ بندی ناکام ہونے کے بعد رواں ہفتے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران میں فیصلے کرنے والے لوگ ’معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں‘۔

مشرق وسطٰی میں‌ اس تنازعے کے باعث تیل کی قیمتوں‌ کی وجہ سے برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ ہے۔

تیل کی بلند قیمتوں سے مال برداری یعنی سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں اور سبزیوں کو منڈی تک پہنچانے کی لاگت میں‌ بھی اضافہ ہوتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے