اہم خبریں

کشمیر کے چار اضلاع میں انٹرنیٹ جزوی بحال، ’کنکشن ریاستی مفادات کے خلاف استعمال نہیں ہو گا‘

اگست 31, 2026

کشمیر کے چار اضلاع میں انٹرنیٹ جزوی بحال، ’کنکشن ریاستی مفادات کے خلاف استعمال نہیں ہو گا‘

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کے اعلان کے بعد چار اضلاع میں مکمل جبکہ چار میں جزوی انٹرنیٹ سروس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خطے میں‌ کشیدگی کے شکار علاقوں سدھنوتی و پونچھ میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بند ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں مظاہرین نے دھرنا دے رکھا ہے۔

ریاست کے محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ، کوٹلی میں براڈ بینڈ اور وائی فائی انٹرنیٹ سروس صرف تعلیمی اداروں (سکول، کالجز، یونیورسٹیوں) کے لیے بحال کی جائے گی۔

ساتھ ہی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور بینک برانچز کے ذمہ داران کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے مطابق یقینی بنایا جائے گا کہ انٹرنیٹ کنکشن کے ریاستی مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔ ا س کے علاوہ انٹرنیٹ کنکشنز کو عوامی نظم کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور، بھمبر، حویلی اور نیلم ویلی میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیپا ویلی کو بھی مکمل سروس مل گئی جبکہ سدھنوتی،اور راولاکوٹ کی انٹرنیٹ سروس مکمل بند رکھی گئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے