اہم خبریں

ایرانی فوج کا اردن کے بعد امارات میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اگست 31, 2026

ایرانی فوج کا اردن کے بعد امارات میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایک کارروائی کے دوران ’متحدہ عرب امارات میں المنہاد ائیر بیس پر امریکی ہیلی کاپٹروں اور فوجی اہلکاروں کی موجودگی کے مقام کو نشانہ بنایا ہے۔‘

ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ’یہ حملے گذشتہ رات امریکی فورسز کی جانب سے لارک جزیرے پر کیے گئے حملے کے جواب میں کیے گئے۔‘

گذشتہ رات امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر ایران کے دو میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جوابی کارروائی میں اردن میں دو امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی فوج کے بیان میں آخر میں لارک جزیرے کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جو خلیج فارس میں ایران کے اہم ترین تیل برآمدی مراکز میں سے ایک ہے اور جہاں قائم ٹرمینلز سے ملک کی خام تیل کی برآمدات کا ایک بڑا حصہ کیا جاتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اوپر ایک امریکی ’ایم کیو-9‘ ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ’ڈرون کو پاسدارانِ انقلاب کے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔‘

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ڈرون خلیج فارس کے پانیوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے