Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 128

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 118

Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /var/www/wptbox/wp-content/plugins/brizy/editor/project.php on line 119

بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ

اہم خبریں

بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ

ستمبر 5, 2026

بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے اور دیگر سرکاری دفاتر پر حملہ کیا ہے۔

حملے کے دوران مسلح افراد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شہری زخمی ہو گئے۔

سرکاری حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کوئٹہ اور سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

بھاگ ناڑی کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ شہر کے بعض حصوں میں داخل ہونے کے بعد مسلح افراد نے پولیس تھانے اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور انسدادِ دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے اہلکاروں نے حملے کو ناکام بنا دیا۔

انھوں نے پولیس اور اے ٹی ایف کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

محکمۂ داخلہ حکومت بلوچستان کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔

انھوں نے کہا کہ جوابی کارروائی کے دوران متعدد شدت پسند زخمی ہوئے، جنھیں ان کے ساتھی ہمراہ لے گئے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا شاہد رند نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق زخمی شہریوں کا ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے اور حکومت بلوچستان انھیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

بھاگ ناڑی انتظامی طور پر بلوچستان کے ضلع کچھی کا حصہ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے