عالمی خبریں

یروشلم پر اسلامی ممالک کا اجلاس

دسمبر 13, 2017 < 1 min

یروشلم پر اسلامی ممالک کا اجلاس

Reading Time: < 1 minute

یروشلم کے مسئلے پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس ترکی میں شروع ہو گیا ہے ۔ اجلاس میں امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں۔

ستاون ممالک کی تنظیم کی صدارت اس وقت ترکی کے پاس ہے اور ترک صدر طیب رجب اردوآن امریکی صدر کے اس اقدام کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔ دوسری جانب عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امریکہ پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے اس اقدام کو واپس لے تاہم عرب ممالک نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے ۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوآن نے امریکہ کے متنازع فیصلے کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا ہے اور اسرائیل کو ایسی دہشت گرد ریاست قرار دیا ہے جو بچوں کو قتل کرتی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے تک صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے لیڈر سے لیکچر نہیں لیں گے جو کردستان کے دیہاتوں پر بم برساتا ہے اور دہشت گردوں کی مدد کرتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کے بارے میں فیصلے کے بعد ترکی میں عام لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انقرا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے سب سے پہلے عوامی احتجاج کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے