ویلڈنگ والا شعیب اختر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سابق تیز رفتار گیند باز شعیب اختر کو اپنی تصویر ٹوئٹ کرنے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر مذاق کا نشانہ بنایا گیا ہے _
شعیب اختر نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں لکھا کہ صرف سخت محنت ہی آپ کے خوابوں کو پورا کر سکتی ہے۔ تاہم ان کی بدقسمتی کہ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی لگائی جس میں انھوں نے دستانے پہن رکھے ہیں اور ہاتھ میں ہیلمیٹ پکڑا ہوا ہے۔
شعیب اختر کی ٹویٹ کی گئی تصویر پر یوراج سنگھ نے دلچسپ تبصرہ کیا گیا جس نے ہزاروں صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، یوراج سنگھ نے شعیب اختر کو لکھا ہے کہ ٹھیک ہے بھائی، لیکن تم ویلڈنگ کرنے کدھر جا رہے ہو۔
شعیب اختر کے چاہنے والوں نے اس ٹویٹ، تصویر اور جواب کو بہت زیادہ انجوائے کیا ہے اور اب واٹس ایپ گروپوں میں بھی اس کے اسکرین شاٹس پھیلائے جا رہے ہیں _
Array