پاکستان

‎پی آئی اے کے آپریشنل فلیٹ میں اضافہ،11ویں ایئربس بیڑے میں شامل

دسمبر 23, 2024 < 1 min

‎پی آئی اے کے آپریشنل فلیٹ میں اضافہ،11ویں ایئربس بیڑے میں شامل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے آپریشنل فلیٹ میں اضافہ جاری ہے اور 11ویں ایئربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ آپریشنل بیڑے میں شامل کرلی گئی ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خرم مشتاق کے مطابق جہاز کو نئے پینٹ اور کیبن کی تزئین و آرائش کے ساتھ ہینگر سے رول آوٹ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں آئندہ چند دنوں میں طویل عرصے سے گراونڈڈ بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی شامل ہو جائیں گے۔

’فلیٹ بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور پراڈکٹ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’رواں ہفتے سے پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جو مسافروں میں مقبول ہو رہا ہے۔‘

خرم مشتاق کے مطابق پروازوں کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنا، مسافروں کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کے پراڈکٹ فراہم کرنا اوّلین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے کے فلائیٹ شیڈول میں 90 فیصد ریگولیٹری، آپریشل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ میں بہتری کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات ہماری کمٹمنٹ کا حصہ ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے