پاکستان

بچوں کے تحفظ کی کتاب

فروری 7, 2018 < 1 min

بچوں کے تحفظ کی کتاب

Reading Time: < 1 minute

پنجاب حکومت نے بچوں کے تحفظ کے عالمی دن پر نصاب میں نئی کتاب متعارف کرادی جس میں بچوں کو اپنے بچاؤ کی تدابیر سکھائی گئی ہیں۔ کتاب کا نام ‘محفوظ بچے مضبوط پاکستان’ ہے۔ کتاب میں بچوں کو آگاہی فراہم کی گئی ہے کہ انہوں نے اسکول جاتے ہوئے کس طرح محفوظ رہنا ہے۔کتاب میں بتایا گیا کہ بچوں نے اکیلے میں کسی اجنبی کے ساتھ نہیں جانا، بچے اپنے والدین کے علاوہ کسی کے ساتھ نہ جائیں اور نہ چیز لے کر کھائیں، اگر کوئی شخص بچوں کو اپنے ساتھ جانے کی کوشش کرے یا ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اس کے بارے میں وہ اپنے والدین کو بتائیں۔

بچوں کو بتایا گیا کہ وہ اپنی حفاظت خود بھی کر سکتے ہیں، کسی بھی خطرے کی صورت میں آس پاس لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے شور مچائیں اور مدد حاصل کریں۔ نصاب میں بچوں کے والدین کو بھی ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ والدین بچوں کو بتائیں کہ وہ ان کے بہترین دوست ہیں، اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، بچوں کو بتایا جائے کہ وہ اپنے جسم کو کسی کو چھونے نہ دیں ، گھبراہٹ کی صورت میں والدین اور استاد کو آگاہ کریں۔ جدید نصاب تعلیم میں اساتذہ کو بھی ان کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے