پاکستان24

حاجیوں کے لیے بڑی خوشخبری

فروری 10, 2018

حاجیوں کے لیے بڑی خوشخبری

جدہ: سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے