نوازشریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار
سابق وزیراعظم پاکستان نے راولپنڈی نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے، نیب نے انہیں گیارہ بجے طلب کیا تھا۔شریف فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف نیب راولپنڈی کے سامنے پیش نہیں ہونگے جبکہ شریف فیملی کے وکیل کو بھی نیب کے سامنے پیش ہونے سے منع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیسز میں الگ الگ ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے، ضمنی ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے نوازشریف کو نیب راولپنڈی نے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

