پاکستان24

سلمان مجاہد پر خاتون سے زيادتي کا الزام

فروری 13, 2018

سلمان مجاہد پر خاتون سے زيادتي کا الزام

علینہ نامی خاتون نے کراچي کے علاقے گلشن اقبال تھانے میں سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کی درخواست درج کرائی ہے۔درخواست ميں الزام عائد کيا گيا کہ اسے رکن قومي اسمبلي سلمان مجاہد بلوچ نے زيادتي کا نشانہ بنايا، خاتون نے الزام عائد کيا کہ سلمان مجاہد  نے اسے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے شادی کا وعدہ کر کے اسے خاموش رہنے کا کہا لیکن جب میں نے ان پر زور دیا تو ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی نے بھائی کو اغوا کیا اور بھائی کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔علینہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ ویڈیوز کے عوض 40 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار سلمان مجاہد بلوچ ہوں گے۔،اس سے قبل سلمان مجاہد بلوچ نے ايک ماہ قبل اسي خاتون کے خلاف چاليس لاکھ روپے کي جلعسازي کا مقدمہ درج کرايا تھا،سلمان مجاہد نے درخواست ميں الزام عائد کيا کہ علينہ نامي خاتون نے اپني والدہ کے علاج کي غرض سے ان سے چاليس لاکھ روپے بٹورے

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے