پاکستان24

نوازشريف کا مستقبل باني متحدہ جيسا ہوگا،فواد چوہدري

فروری 14, 2018

نوازشريف کا مستقبل باني متحدہ جيسا ہوگا،فواد چوہدري

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لودھراں کا نتیجہ ہماری توقعات کے برعکس ہے لیکن ہر ہار اپنے آپ کو بہتر کرنے کا موقع دیتی ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ پورے پنجاب میں مقابلہ صرف (ن) لیگ اور تحریک انصاف کا ہی ہے، کہیں پر (ن) لیگ تگڑی ہے اور کہیں تحریک انصاف کی پوزیشن بہتر ہے۔فواد چوہدري نے نوازشريف پر کڑي تنقيد کرتے ہوئے کہا جس طرح بانی متحدہ کے بعد ایم کیو ایم ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے بھی اتنے ٹکڑے ہوں کہ یہ پہچاننا بھی مشکل ہو جائے گا کہ اصل (ن) لیگ کون سی ہے۔سيکرٹري اطلاعات فواد چوہدري نے کہا موروثی سیاست اور انتخابی سیاست میں فرق ہوتا ہے، موروثی سیاست یہ ہوتی کہ اگر جہانگیر ترین کی جگہ علی ترین کو تحریک انصاف کا سیکریٹری جنرل لگا دیا جاتا اور یہ بالکل غلط بات ہوتی۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے